# | Idiom | Meaning |
1 | pride hath a fall | غرور کا سر نیچا |
تکبر ایک عظیم عیب ہے جو ہمیں حقیقت کو دیکھنے اور سامنا کرنے سے روکتا ہے بہت بار ہمارا غرور بے وجہ ہوتا ہے کیونکہ ہم ایسی خصوصیات ہی نہیں رکھتے ہیں جس کے لئے ہمیں خود پر غرور کررہے ہوتے ہیں ہیں. یہ دوسروں کے ذریعہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے لیکن ہمم خود اسے محسوس نہیں کر سکتے ہم معاشرے میں مسخرے بن جاتے ہیں اور اس صدمے سے نکلنا بھی مشکل ہوتا ہے کیونکہ تکبر نے ہماری آنکھیں حقیقت دیکھنے سے بند کی ہوئی ہوتی ہیں ہمارا خود پر تکبر کافی خصوصیتوں اور قابلیتوں کی بنا پر ہونا چاہیے یہاں تک کہ جب ہم انتہائی مستحق ہیں یا فخر محسوس کرتے ہیں تو ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ بہت سے دوسرے ایسے ہیں جو ہم سے بہتر ہیں. اس لئے انگریزی میں کہا جاتا ہے “Pride Hath A fall” مطلب غرور کا سر نیچا ۔
Pride Hath A Fall Story In Urdu
ایک بار ایک بلی کی جنگل میں ایک لومڑی سے ملاقات ہو گئی. لومڑی بھی بلی سے ملی اور بلی سے باتیں کرنا شروع کردیں لیکن بلی نے کہا کہ یہ محفوظ جگہ نہیں ہے کیونکہ شکاری عام طور پر اس راستے آیا کرتے ہیں اس پر لومڑی نے بلی کی انتباہ کی پرواہ نا کرتے ہوئے وہ شکاریوں کو اپنی چالوں سے چکمہ دینے پر شوخیاں مارنے لگی. لومڑی نے بلی سے پوچھا کیا تم بھی شکاریوں کو چکمہ دینے والی چالیں جانتی ہو. بلی نے جواب دیا وہ بس خطرے کے وقت درخت پر چڑھنا جانتی ہے لومڑی بلی کو کم ترسمجھنے لگی اس کے بعد ہی بلی نے ایک شکاری کو اس کے کتوں کے ساتھ آتے دیکھا اور وہ جھٹ سے درخت پر چڑھ کر اپنی جان بچا لی شکاری کتے مغرور لومڑی کے پیچھے بھاگنے لگے، لومڑی اپنی جان بچانے کے لئے بھت بھاگی پر شکاری کتوں نے لومڑی کو پکڑ لیا اور اس کے دو ٹکڑے کر دیے
سبق
Pride hath a fall غرور کا سر نیچا ۔