In English | In Urdu |
Do Good Have Good | کر بھلا ہو بھلا |
Do Good Have Good
ایک انگریزی محاورہ ہے جس کا مطلب ہے “کر بھلا ہو بھلا” یہ قدرت کا قانون ہے، اس دنیا میں ہم جو بھی عمل کرتے ہیں اسکا ردعمل ہوتا ہے اگر ہم کوئی اچھا کام کرتے ہیں تو ہم اس کا اجر حاصل کرنے کے لئےتیار رہیں اگر ہم برا کم کرتے ہیں تو ہمیں بالاخر برا نتیجہ ملیگا ۔ اردو میں بھی ایک مشہور کہاوت ہے جیسا بو گے ویسا کاٹو گے۔
ایک بار ایک جنگل میں شیر رہتا تھا وہ اپنی طاقت پربہت فخر کرتا تھا اتفاق سے ایک چوہابھی قریب کے ایک سوراخ میں رہتا تھا ایک دن چوہا سوراخ سے باہرآیا اس نے دیکھا کہ شیر سو رہا تھا وہ شیر کے قریب گیا اور اس کی پیٹھ پہ چڑھ کر ناچنے لگا جنگل کا بادشاہ اٹھ گیا.اس نے دیکھا چھوٹا چوہا اس کے جسم پر ناچ رہا ہے۔ اس بات سے اسے غصہ آیا اس نے پھر چوہے کو مارنے کا فیصلہ کیا لیکن چوہے نے اس سے درخواست کی کہ وہ اسے نہ مارے. شیر نے اس پر رحم کیا اور اسے جانے دیا.ایک دن شیر ایک شکاری کی جال میں پکڑا گیا اس کی طاقت اس دن اس کی مدد نہیں کرسکتی تھی. شیر نے رونا شروع کر دیا اتفاق سے چوہا بھی وہاں آ گیا اس نے دیکھا کے شیر جال میں پھنسا ہوا ہے چوہے نے اسکی مدد کرنا چاہی اس نے اپنے تیز دانتوں کے ساتھ جال کو کاٹنا شروع کر دیا آخر میں اس نے ساری جال کو کاٹ لیا شیر ایک بار پھر آزاد ہو گیا . اس نے چوہے کا دل سے شکریہ ادا کیا اور چل دیا۔