Meaning Of Honesty Is the Best Policy In Urdu
Honesty Is The Best Policy
ایمانداری سب سے اچھی حکمت عملی ہے ۔
Explanation (وضاحت)
سچ بولنے کے کئی عملی اور اخلاقی وجوہات ہیں. لہذا یہ انگریزی محاورہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ یہ نہایت ئی اہم ہے کہ ہمیشہ ہر چیز میں سچائی اور ایمانداری برتنا ہی ہمارے لئے مفید ثابت ہوگا ۔ ایمانداری بہترین پالیسی ہے کیونکہ یہ کسی بھی قسم کے تعلقات میں اعتماد پیدا کرتی ہے ۔
Example (مثال)
The old saying is that honesty is the best policy that really comes true.( پرانی کہاوت ہے کہ ایمانداری سب سے اچھی حکمت عملی ہے، یہ واقع سچ ثابت ہوئی ہے ۔ )
Origin Of Honesty Is The Best Policy (اِبتدا)
بہت سے ذرائع اس کہاوت کی مقبولیت کو بینجمن فرینکلین سے منسوب کرتے ہیں، امریکہ کے بانی باپ میں سے ایک ۔ تاہم، یہ کہاوت ان کے استعمال کرنے سے پہلے بھی موجود تھی اور یہ سن ١٥٠٠ سے چلی آرہی ہے ۔ اس کے پہلے مثال انگریزی سیاستدان سر ایڈون سینڈیس کی تحریروں میں ملتے ہیں۔
Honesty Is The Best Policy Story In Urdu
Honesty Is The Best Policy Essay In Urdu
ساری عمر ایماندار رہنا اور سچ بولنا یہاں تک کہ خراب حالتوں میں بھی تو ایمانداری بہترین پالیسی ثابت ہوتی ہے۔ ایمانداری کے ساتھ رہنے سے دوسروں کو آپ پہ اعتماد کرنے میں مدد ملتی ہے۔ دوسری جانب، جو لوگ ایک بار جھوٹ بولیں تو ان پر ساری عمر کوئی بھی اعتماد نہیں کرتا۔ جھوٹ بولنے والا شخص اپنے خاندان، دوستوں اور قریبی رشتےداروں میں اپنا اعتماد کھو بیٹھتا ہے۔ لہذا زندگی میں ایمانداری کے مطابق رہنا ہی سب سے بہترین حکمت عملی ہے۔ ایماندار لوگ بہت آرام دہ اور پرسکون زندگی گزارتے ہیں۔ اس سے ہمیں زندگی میں اچھے، وفادار اور اعلی معیار کے دوست بنانے میں مدد ملتی ہے کیونکہ ایماندار ہمیشہ دوسرے ایماندار کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔